نکاح عام کریں زنا نہیں

young couple

ل صبح سے یہ نیا شادی شدہ جوڑا سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے,لبرل فسادی طبقے جن کا ایجنڈا ہے (میراجس میری مرضی) کی ایک بہت بڑی تعداد ان کا مزاق اڑارہی ہے اور بنیادی اعتراض یہ ہے کہ اتنی کم عمری میں شادی کیسے کرلی؟دونوں کی عمر لگ بھگ اٹھارہ یا انیس برس ہے۔معاشرتی پستی کا عالم دیکھیں کہ اس عمر میں محبت کے نام ہر گند کیا جاسکتا ہے مگر باعزت طریقے سے اپنی محبت کو منزل تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔انکا مزاق اڑانے والے عموماً وہی لڑکے اور لڑکیاں ہیں جو نکاح کرنے سے زیادہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور محبوب سے محبت اتنی شدید ہوجاتی ہے کہ چند ماہ بعد اس محبوب سے محبت مکمل ہوجاتی ہے اور پھر نیا محبوب ڈھونڈ کر دوبارہ سچی محبت کی جاتی ہے۔ایسوں میں سے بعض کی محبت کی نشانیاں ایدھی سینٹر پال رہا ہوتا ہے۔ان لوگوں نے بلاشبہ بہترین کیا اور بلاشبہ ہم سب کو انھوں نے سکھایا ہے کہ چھپ چھپ کر سینما,پارک اور ریسٹورنٹ جانے کے بجائے باوقار طریقے سے اپنی محبت کو اپنیہ عزت بنائیں۔

نکاح عام کریں زنا نہیں…

سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس شادی شدا جوڑے کے بارے میں نازیبہ, غیراخلاقی, تنقیدی جملے کسے جارہے ہیں جیسا کہ انہوں نے کوئی جرم کیا ہو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے نکاح کیا ہے سنت نبوی صلی اللہ الہ علیہ والہ وسلم پر عملدرآمد کیا نا کہ کوئی غلط/حرام کام کیا لہذا اس بالغ جوڑے 19/20 سال کی عمر میں کیے گئے نکاح کو سراہنا چاہیے
ﷲ پاک اس جوڑے کو خوشیاں نصیب فرمائے,آمین